عدالت کا رانگ پارکنگ گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنے کا حکم

دبئی لیکس lahore highcourt

ہائیکورٹ نے لاہور میں رانگ پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف وزری پر جرمانہ بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کیے جائیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہو رہا ہے، اس معاملے پر انکوئری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے سی بی ڈی کی لیگل ٹیم کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں