گنگا رام اسپتال، زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دینے کا انکشاف


لاہورگنگارام اسپتال میں ایک ہی نام کی 2 خواتین کے بچے تبدیل ہو گئے، زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور مردہ کی ماں کو زندہ بچہ دے دیا گیا۔

بچہ تبدیلی کا واقعہ بچگانہ وارڈ گیٹ نمبر ون میں پیش آیا، بچوں نے ایک ہی جگہ جنم لیا، بچوں کی تبدیلی اسپتال کے عملے کی غلطی سے ہوئی۔

خاتون کے رشتہ داروں نے مردہ بچہ کی تدفین بھی کر دی،جب ڈاکٹرز اور عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے مردہ بچہ واپس لانے کو کہا۔

اس موقع پر خاتون کے بھائی نے بچے کی تدفین سے متعلق ڈاکٹرز کوآگاہ کیا جبکہ دوسری متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے زندہ بچہ تاحال والدین کو واپس نہیں کیا ہے۔

گنگا رام اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں