ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

بارش

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، جنوبی بلوچستان کے بیشترحصوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ،زیارت،بارکھان،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اورماڑہ اورگوادرمیں تیز بارش کا امکان ہے۔

شمالی اور جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں بارش کے باعث طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابقآزاد کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکا ن ہے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

سانگھڑ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور اوربہاولنگرمیں بارش متوقع ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان میں مو سلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت اورکرک میں بارش جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں مو سلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

28اور 30جولائی کے دوران ناران،کاغان اورچترال میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ منگلا اور تربیلا ڈیم 80فیصد بھر چکے ہیں،30،31جولائی تک 90فیصد تک بھر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں 100ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشیں جاری رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے،آج سے خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں