گیمبیا کے صدر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم


بنجول: گیمبیا کے صدر نے کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیمبیا کے صدر نے بھارت سے درآمد کردہ کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی۔

ٹاسک فورس نے گیمبیا کی حکومت کو سفارش کی وزارت انصاف کے ذریعے فوری طور پر سیرپ بنانے والی کمپنی، درآمد کنندہ اور بھارتی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کے خاندانوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

گیمبیا کی حکومت نے ٹاسک فورس کی سفارش کو منظور کرتے ہوئے سیرپ بنانے والی کمپنی، امریکہ میں موجود درآمد کنندہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، درآمد کنندہ نے بھارتی حکومت سے ادویات خرید کر گیمبیا کی حکومت کو فراہم کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، امریکہ

گزشتہ سال نومبر میں گیمبیا میں بھارت سے درآمد شدہ کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی تھی تاہم بھارتی حکومت نے مقامی کمپنی کے کسی بھی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں