حکومت پیٹرولیم مارجن میں کتنا اضافہ کرے گی؟

petrol

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کا عمل جاری ہیں۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے مارجن میں ایک روپیہ 64 پیسےاضافے کی تجویز دی گئی ہے،مارجن میں اضافہ ایک دفعہ ہی کرنے کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ہو گا، مارجن میں 41 پیسے کا ہر پندرہ دن بعد اضافہ کیا جائے گا، چار مرتبہ اضافہ ڈیلرز کے مارجن کیلئے ہو گا۔

تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے

وفاقی وزیرمملکت مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن میں اضافہ ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی ٹیم نے دیہی اور شہری علاقوں میں پیٹرول پمپس کا سروے کیا،  ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی،رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات ،تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انڈونیشیا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک

پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چائیے تو ان تمام شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا،ڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں