کراچی، مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز متاثر، شہریوں کو پریشانی

موبائل فون سروسز

کراچی: شہر قائد کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔

حروف کی حد ختم؟ ٹوئٹر پر پوری کتاب بھی بھیجنا ممکن ہو گا

اس ضمن میں اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور جعفرطیار سوسائٹی کے رہائشی موبائل فون سروسز متاثر ہونے کی شکایات کر رہے ہیں جب کہ ملیر15، فیوچرکالونی، داؤد چورنگی اور ذکریا گوٹھ میں بھی موبائل سروس معطل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد اور میمن گوٹھ مین مارکیٹ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل ہے جب کہ پیپری اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثرہونےکی شکایات کی جا رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام تک کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

واٹس ایپ کو اسمارٹ واچز میں استعمال کرنا ہوا ممکن

پی ٹی اے حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر10 محرم الحرام تک موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں