2030تک پی آئی اے کا خسارہ 259 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، سعد رفیق


وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سیاستدان اور آمر دونوں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جارہا ہے،اس کے بعد کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، ائیر پورٹ آؤٹ سورس کرنے سے کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا ہمارے پڑوسی ملک میں 8 ائیر پورٹ آؤٹ سورس ہیں،آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیر پورٹ بیچا یا گروی رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرٹی پالیٹیکس کی وجہ سے ہمارے ادارے ڈوب رہے ہیں، ماضی میں جہاں 10 لوگوں کی ضرورت تھی وہاں 50 لوگ بھرتی کیے گئے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 80 ارب روپے کے خسارے میں جارہا ہے اور 2030تک پی آئی کاخسارہ 259 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔


متعلقہ خبریں