2024 میں ڈالر کتنے کا ہو گا؟ آئی ایم ایف نے بڑی پیش گوئی کر دی

انٹربینک: ڈالر

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2024 میں ڈالر 305 روپے تک جانے کی پیش گوئی کر دی۔

ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ڈالر کی پیش گوئی حکومت کی جانب سے بجٹ میں ڈالر کے طے شدہ ریٹ سے زیادہ ہے۔

حکومت نے اس سال کے بجٹ میں کہا ہے کہ ڈالر کی قدر 290 روپے تک رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق اگر رواں مالی سال کے دوران ڈالر 300 روپے کا ہندسہ عبور کرتا ہے تو اس کا اثر غیر ملکی قرضوں کی فراہمی، بیرون ملک پاکستانی مشن چلانے کی لاگت اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر پڑے گا۔

بجٹ کے وقت ڈالر کی شرح میں کوئی بھی اتار چڑھاؤ یا کم تخمینہ پورے بجٹ کو غیر حقیقی بنا سکتا ہے، جس کی وجہ سے لاگت بڑھ جاتی ہے اور سپلیمنٹری گرانٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں