نیپرا، کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی ہے۔

کے الیکٹرک لینے میں دلچسپی رکھنے والی نجی پارٹیاں حکومت سے رابطہ کریں، امتیاز شیخ

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے لائسنس میں توسیع کا فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سال کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

کرپشن سب سے بڑا مسئلہ، بجلی و گیس صوبوں کے حوالے کی جائے، مایوسی کیسے دور ہو گی؟ شاہد خاقان

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے لائسنس میں 20 سال تجدید کی درخواست کی تھی، عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید سے متعلق تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک لینے میں دلچسپی رکھنے والی نجی پارٹیاں حکومت سندھ سے رابطہ کریں۔

کیپسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ، صارفین پر اربوں کا بوجھ پڑے گا

صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک جان بوجھ کر پی پی کے ووٹرز والے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں