انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 98 پیسے سستا

انٹربینک: ڈالر

عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 98 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 275.50 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالے 279 روپے فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے ، پروگرام کے تحت 3 ارب ڈالر ملیں گے۔

آئی ایم ایف کیساتھ 8.2 ارب ڈالر کا ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ توقع ہے ہمارے کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں