پی سی بی کا 3 ماہ کا بجٹ منظور، کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں توسیع

قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئندہ 3 ماہ کا بجٹ پیش کردیا گیا، متعلقہ اداروں کو بجٹ کے حساب سے منصوبہ بندی کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ 3 ماہ کے بجٹ میں قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو 3 ماہ کے بجٹ کے حساب سے ہی منصوبہ بندی کی ہدایت کردی گئی۔

ذکااشرف کی پھر پی سی بی میں انٹری

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کے انتخابات نہ ہونے کی صورت میں سالانہ بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی۔ انتخابات تک معاملات چلانے کیلئے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 27 جون کو بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے انعقاد کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاحکم ثانی پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے روک دیا تھا۔


متعلقہ خبریں