بابر اعظم اس سال اپنی سالگرہ بھارتی شہر احمد آباد میں منائیں گے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگز میں تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پلیئر بننے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رواں سال کی سالگرہ یادگار ہوگی۔

کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والے بابر اعظم کے مداح انہیں جلد بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں ٹورنامنٹ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھنے کیلئے پُرامید ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی بابر اعظم کے چاہنے والے انہیں اپنی زندگی کا ایک اور خوبصورت لمحہ مناتے ہوئے دیکھیں گے۔

بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

کپتان بابراعظم ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے لیکن انکی یہ سالگرہ بھارتی شہر احمد آباد میں منائی جائے گی۔ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم بھارت سے ٹکرائے گی۔

قومی کرکٹر بابر اعظم اس سال اپنی زندگی کی یادگار ترین سالگرہ منائیں گے۔ بابر اعظم اپنی سالگرہ والے دن پاک بھارت ٹاکرا جیت کر ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلوں میں‌ نہ جیتنے کا 31 سالہ ریکارڈ توڑ‌ سکتے ہیں۔

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومل

خیال رہے کہ آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلے گا۔ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا۔

شیڈول کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں اگر بھارتی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو اس کا میچ ممبئی میں ہوگا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں