ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے مون سون کی بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

بارش

محکمہ موسمیات نے آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزادکشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، نارووال، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیہے بارش کا سلسلہ سترہ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی، بارش کا 40 سالہ ریکارڈ بریک ہو گیا

گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ14 سے 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی، لسبیلہ، سکھر، جیک آباد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 13جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے جو 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے،بارش سے اسلام آباد، پشاوراورلاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت اور خیبر پختو نخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں