حریم شاہ کا تین لاکھ میں چار مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان


متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لوگوں کو تین لاکھ میں چار مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ کراچی کے بے گھر افراد کے اپنی چھت کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے انہیں چار چار مرلے کے پلاٹ صرف تین لاکھ روپے میں دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے متعلق گوگل سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم جو افراد پلاٹ لینے کے خواہش مند ہیں وہ فارم لینے کے لیے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آ جائیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ کہ ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے 100بے گھر لوگوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جو شخص پلاٹ جیتے گا وہ ایک لاکھ روپے ادا کرکے پلاٹ کا قبضہ حاصل کر سکے گا اور باقی رقم اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔


متعلقہ خبریں