حکومت 13 کے بجائے 11 اگست کو ہی اسمبلیاں تحلیل کرسکتی ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی زیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت 13 کے بجائے 11 اگست کو ہی اسمبلیاں تحلیل کرسکتی ہے۔

نواز شریف کا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ، روانگی کا شیڈول بھی تبدیل

انہوں ںے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں نواز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں جب کچھ ہوا ہی نہیں تو کچھ معلوم ہونے یا نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، معمول کی ایک میٹنگ ہوئی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی دبئی ملاقات شیڈولڈ میٹنگ نہیں تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا عدم اعتماد کی کامیابی کے وقت بھی ن لیگ کا مؤقف تھا کہ الیکشن میں جانا چاہیے، ن لیگ کلیئر ہے کہ وقت پر اسمبلی تحلیل اور الیکشن ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی ختم ہو تو 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، ضروری نہیں کہ الیکشن90 دن بعد ہی ہوں، 64 دن بعد بھی ہوسکتے ہیں، ہم نے معاملات کو آئینی تقاضوں کے مطابق مینج کرنا ہے۔

جعلی ادویات سول کورٹس کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتیں تو آرمی ایکٹ لاگو کرنا چاہیے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا جن کی ذہن سازی کی گئی تھی وہ 9 مئی کو نکلے عوام نہیں نکلے تھے، خام خیالی تھی کہ لاکھوں عوام باہر نکلیں گے اور یہ قابض ہوجائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کو عوام نہیں نکلے چند سو شرپسند تھے، جو دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، ان شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے سزائیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیکر ن لیگ کو دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی، سوالات اٹھ رہے ہیں، فضل الرحمان

وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جو آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے گا۔


متعلقہ خبریں