عون چودھری نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی

این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل


پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کے خلاف استحکام پاکستان پارٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے۔

انہوں نے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، اس پٹیشن میں پی ٹی آئی پر ریاست،ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پابندی کی استدعا کی گئی۔

عون چودھری نے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگائے جائے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان، 9 مئی کے شرپسندوں کو انجام تک پہنچانا ہو گا، جہانگیر ترین

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تمام ثبوت اور بیانات بھی درخواست میں شامل کئے گئے۔

اس پٹیشن میں تحریک انصاف کی خلاف قانون سرگرمیوں کو بھی پابندی کے لئے جواز بنایا گیا ہے۔

اس پٹیشن میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں، شہدا کی یادگاروں پرحملے کو بھی پابندی کے لئے جواز بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں