زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اضافے کے بعد 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ  ڈالر ہو گئے۔

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 27 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہیں جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 34 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے جون کے لیے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

اعداد وشمار کے مطابق جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی جو مئی میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی سے جون تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر 30 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کو جاری رکھنے کا فیصلہ

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جون 2023 میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں