کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو کر 285 روپےکی سطح پر بند ہوا ہے۔
چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ کھلنے پر کل ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔
آئی ایم ایف سے ملنے والی پہلی قسط کا حجم 1.1 ارب ڈالر ہو گا
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 8 ہزار 800روپے کی کمی ہوئی ،سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ7ہزار200روپےہوگئی۔
جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 7ہزار544روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ77ہزار641روپے ہوگئی۔