آئی ایم ایف سے معاہدہ، لمحہ فخریہ یا فکریہ؟ وزیراعظم نے بتا دیا

وزیر اعظم (prime minister)

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہماری غیبی مدد کی ہے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

عوام دعا کریں یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، وزیراعظم

انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ان کی ٹیم کا شکرگزار ہوں، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن یہ کوئی لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے،  قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں اور خوشحال نہیں ہوتیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر وزیراعظم میاں شہباز شریف جس وقت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ جملے ادا کر رہے تھے عین اسی وقت بجلی چلی گئی۔

انہوں ںے آئی ایم ایف پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہمسایہ ملک نے آخری بار1991 میں آئی ایم ایف ڈیل کی، ترکی نے 2007 میں آئی ایم ایف سے آخری بار ڈیل کی اور پھر خیر باد کہہ دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ، قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا 2018 میں نواز شریف کی قیادت میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عام آدمی گزشتہ 75 سالوں سے قربانیاں دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں