قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

Prison

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تاہم اغوا برائے تاوان، دہشتگردی، ڈکیتی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے مجرموں پر سزا کی معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اور سٹی میئر گرفتار

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں 120 روز کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں