پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں۔
نجم سیٹھی کا پاکستان کے ورلڈکپ میچز ‘نریندر مودی اسٹیڈیم’ میں کرانے پر انکار
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں رواں سال کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا سیمی فائنل کولکتہ اور ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے پی سی بی کی طرف سے آئی سی سی کو ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہونے کی صورت میں کولکتہ میں میچ شیڈول کرنے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا باظابطہ اعلان آج کردیا جائے گا۔ شیڈول میں پاکستان کے 3 میچز کولکتہ جبکہ گروپ اسٹیج کا پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روک دیئے
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے شیڈول میں پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے اپنے ورلڈکپ کے میچز بھارتی شہر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلنے پر تحفظات ک اظہار کیا تھا۔