تیونس، تارکین وطن کی مزید 3 کشتیاں ڈوب گئیں


تیونس: لیبیا کے پڑوسی ملک تیونس کے سمندر میں بھی مزید 3 تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیونس سے اٹلی جاتے ہوئے تارکین وطن کی مزید 3 کشتیاں ڈوب گئیں جس میں سوار 3 افریقی تارکین وطن ہلاک جبکہ 12 لاپتہ ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ بحیرہ روم میں پیش آیا جبکہ تیونس کے کوسٹ گارڈز نے 152 تارکین وطن کو بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں، اوشین گیٹ کا بیان

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار اس علاقے میں کشتیاں ڈوبنے کے واقعات ہو چکے ہیں کیونکہ تیونس کے ذریعے اسی راسے سے زیادہ تر لوگ اٹلی جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں تقریباً 7 سو افراد سوار تھے۔ کشتی میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی جن کی تعداد تقریباً 3 سو سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں