واشنگٹن/ ٹورنٹو: بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش نہایت شدت سے کی جارہی ہے جب کہ اس میں موجود آکسیجن ختم ہونے کی دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی ہے۔
ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں
مؤقر امریکی، کینیڈین اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 18 منٹ کی دی گئی تھی۔
امریکی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والی ٹائٹن کی تلاش کے دوران گزشتہ روز زیر آب موجود آبدوز کی آوازیں سنی گئی تھیں لیکن تاحال اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔
لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا پہلا ٹیسٹ ناکام اور دوسرا منسوخ کرنا پڑا تھا، کمپنی کے سابق ملازم کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ آبدوز کو تلاش کرنے والی ریسکیو ٹیمیں نہایت جانفشانی و محنت سے ممکنہ حد تک کوشش کر رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں امریکہ، کینیڈا اور فرانس سے تعلق رکھتی ہیں۔
The French vessel L’Atalante has just deployed their ROV. #Titanic
— USCGNortheast (@USCGNortheast) June 22, 2023
واضح رہے کہ ٹائیٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز اتوار کے دن لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد سے اس کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، گمشدہ افراد میں شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی شامل
لاپتہ ہونے والی آبدوز میں معروف پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد سوار ہیں، یہ لوگ 18 جون کو ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈلینڈ سے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔