یورپ جانے والے 52پاکستانی ایران میں گرفتار


یورپ جانے والے 52پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئے، ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا ہے۔

ڈی پورٹ ہونے والے نوجوان بہترروزگار کی تلاش میں یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے۔

ایران میں گرفتارکئے گئے پاکستانیوں میں 43 کاتعلق پنجاب سے، 8 کاخیبرپختونخواجبکہ ایک ایک کا تعلق سندھ، بلوچستان اور کشمیر سے ہے۔

یاد رہے کہ یورپ جانے کے خواہشمندوں کی کشتی 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی۔

یونان کشتی حادثہ، 92 متاثرہ خاندانوں کا ایف آئی اے سے رابطہ

ابتدائی طور پر کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن مزید لاشیں ملنے کے بعد اموات 80 ہو گئی تھیں۔

104 افراد کو بچا لیا گیا تھا جن میں سے 13 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا، یورپ جانے کی خواہش لئے تقریباً 750 تارکین وطن اس کشتی میں سوار تھے۔

ان میں پاکستان، مصر، شام اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد تھے جو آنکھوں میں اچھے مستقبل کا سپنے سجائے یورپ جانے کی بجائے ڈوب گئے۔


متعلقہ خبریں