وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے، جواد سہراب ملک

Jawad-Sohrab-Malik

سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ پولیس حکام شہریوں کی حفاظت ایسے یقینی بنائیں جیسے وہ آپ کے گھر والے ہوں۔ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ جواد سہراب ملک نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سٹی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے معاون خصوصی کو سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کو بڑھتے جرائم کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی

اس موقع پر جواد سہراب ملک نے کہا کہ پر امن ماحول کے قیام اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنا ناممکن ہے اور وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق فوری ایکشن دیر پا امن کے لیے بے حد ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں