ایکواڈور: پرواز کے دوران پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا اور ونڈ شیلڈ توڑتا ہوا پائلٹ سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضا میں پرواز کے دوران پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم ایکواڈور میں ہونے والا حادثہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔
فضا میں پرواز کرتے طیارے سے پرندہ اس زور سے ٹکرایا کہ جہاز کے کاک پٹ کی ونڈ شیلڈ توڑتا ہوا پائلٹ سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے پائلٹ بھی زخمی ہو گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں زخمی پائلٹ اور پرندے کی لٹکتی باقیات دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ پرندے کے بڑے پنجے پائلٹ کی اوپر لٹک رہے ہیں۔
Blood-soaked pilot safely landed his plane uninjured after a huge bird struck his windshield in the Los Ríos Province, Ecuador.pic.twitter.com/bcNfeFNHBS
— Citizen Free Press (@CitizenFreePres) June 15, 2023
پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے بعد ویڈیو میں پائلٹ خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے تاہم پائلٹ طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔