حذیفہ رحمان انفارمیشن کمیشن آف پاکستان میں بطور کمشنر تعینات


وزیراعظم  شہباز شریف نے سینئر تجزیہ نگار و ماہر قانون حذیفہ رحمان کو انفارمیشن کمیشن آف پاکستان میں بطور کمشنر تعینات کردیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے حذیفہ رحمان کی چار سال کے لئیے تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کو جج کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔

اس سے قبل حذیفہ رحمان ای او بی آئی از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی معاونت کرچکے ہیں، جس میں سپریم کورٹ نے حذیفہ رحمان کی گڈ گورننس کے لئیے خدمات کا اعتراف کیا تھا۔

ان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور ڈیرہ غازی خان کے معتبر اور بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

حذیفہ رحمان کے کالم پاکستان کے بڑے اخبارات اور نیوز ویب سائٹس پر باقاعدگی سے چھپتے ہیں۔


متعلقہ خبریں