سیمنٹ کی قیمت بڑھ گئی

تعمیراتی صنعت کیلئے پیکیج کا مسودہ تیار

فائل فوٹو


سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1106 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں 0.86 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1097 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں یکم جون کو ختم ہونےوالے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1114 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.69 فیصد زیادہ ہے۔

اس سے قبل ملک کےجنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1107 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلا م آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1100، راولپنڈی 1081، گوجرانوالہ 1130، سیالکوٹ 1130، لاہور 1145، فیصل آباد 1100، سرگودھا1087، ملتان 1127، بہاولپور 1150، پشاور 1077 اور بنوں میں 1040 روپے رہی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1100 ، حیدرآباد 1081، سکھر 1130، لاڑکانہ 1130، کوئٹہ 1145 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1100 روپے ریکارڈ کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں