مصر، نعشیں حنوط کرنے والی ورکشاپیں دریافت

مصر، نعشیں حنوط کرنے والی ورکشاپیں دریافت

قاہرہ: مصر میں نعشوں کو حنوط کرنے والی ورکشاپیں دریافت ہوئی ہیں جن کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر سیاحت و نوادرات احمد عیسیٰ نے گیزہ میں سقرہ کے قدیم علاقے میں ایک نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق نوادرات کی سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جس ٹیم کے سربراہ ہیں اس نے گزشتہ اگست میں اینٹوں کی دیوار کے نیچے ایک کنواں ڈھونڈا تھا جہاں پر موجود تابوتوں اور ممنیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا ثبوت تھی کہ وہاں ایک ممیفیکیشن ورکشاپ تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس سمت میں یکم ستمبر کو باقاعدہ کام شروع کیا گیا جس کے بعد دو بڑی ممیفیکیشن ورکشاپیں دریافت ہوئیں جن میں سے ایک انسانی ممی بنانے والی اور دوسری جانوروں کی ممی بنانے والی ہے۔

مصطفیٰ وزیری کے مطابق یہاں سے ایک انسانی ایمبلنگ ورکشاپ بھی ملی ہے، تختہ ملا ہے، ایمبلنگ کے اوزار ملے ہیں اور ممی بنانے کا مواد بھی ملا ہے۔ انہوں نے کہا کھدائی کے دوران ٹیم کو ایک ایسے شخص کا مقبرہ بھی ملا جو پرانی مملکت میں پانچویں خاندان کے دور میں بڑے عہدوں پر فائز تھا، یہ مقبرہ تقریباً 4400 سال پرانا ہے۔

مصر میں 5 ہزار سال پرانی فیکٹری کی باقیات دریافت

انہوں نے کہا کھدائی کے دوران ہمیں جدید ریاست میں 18 ویں خاندان کا ایک قبرستان ملا ہے، مقبرے کے نوشتہ جات اور رنگ انتہائی شاندار ہیں۔

واضح رہے مصر کے لیے آثار قدیمہ زر مبادلہ کا اہم ترین ذریعہ شمار ہوتے ہیں، نئے آثار قدیمہ کی جگہ پر کھدائی اپریل 2018 میں شروع ہوئی تھی۔ یہاں کھدائی کے آغاز کے چھ ماہ بعد وہتی کا مقبرہ دریافت ہوا تھا۔ اس مقبرے کو وزیری نے پرانی سلطنت کے پانچویں خاندان کے سب سے خوبصورت مقبروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصطفی وزیری نے اشارہ کیا کہ اس قبرستان میں 65 مجسمے ہیں اور ایسے نقوش اور رنگ ہیں جو دنیا کو حیران کر دینے والے ہیں۔

مصر میں سونے کی زبان والی ممی دریافت

یاد رہے کہ مصر نے گزشتہ سال مئی میں اس مقام کے ایک اور حصے میں کانسی کے مجسموں کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں 159 کانسی کے مجسمے موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں