بھارت، موٹے پولیس افسران کی شامت آگئی، 3 ماہ میں وزن کم کریں یا ریٹائرمنٹ لیں، وارننگ جاری

بھارت، موٹے پولیس افسران کی شامت آگئی، 3 ماہ میں وزن کم کریں یا ریٹائرمنٹ لیں، وارننگ جاری

دس پور: بھارتی ریاست آسام میں محکمہ پولیس نے اپنے موٹے افسران کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنا وزن کم کرلیں اور یا پھر ریٹائرمنٹ لے لیں۔

بھارتی لڑاکا طیارے گراؤنڈ، وجہ کیا بنی ؟

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں تمام افسران کا وزن ریکارڈ کیا جائے گا جس کے بعد وزن کم کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا البتہ اس شرط سے صرف ان پولیس افسران کو استثنیٰ ملے گی جو صحت کے مسائل کی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہیں۔

آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد بھی دبلے پتلے پولیس افسران کو دیکھ کر بڑھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس افسران میں بڑھتا وزن عام مسئلہ ہے۔ 2018 میں بھارتی ریاست کرناٹک کی پولیس نے بھی اپنے اہلکاروں کو وزن کم کرنے یا پھر معطلی کا سامنا کرنے کا کہا تھا جس کے بعد اسپورٹس کلاسز شروع کی گئی تھیں اور مناسب غذا کا چارٹ بھی دیا گیا تھا۔

بھارتی فوج کی بربریت سے بھری مظلوم کشمیری طالب علم کی غم بھری داستان

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ کے مطابق عوامی اعتماد کے علاوہ جسمانی طور پر فٹ افسر کو چلنے پھرنے میں زیادہ مسائل کا سامنا نہیں ہو گا، وہ بغیر کسی مسئلے کے گلیوں میں پیدل چل سکیں گے۔

واضح رہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے گزشتہ ماہ 300 ایسے پولیس افسران کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کیے تھے جو شراب نوشی کے عادی تھے اور یا پھر جسمانی طور مکمل فٹ نہیں تھے۔

پولیس افسران و اہلکاروں کی ’مینٹل پروفائیلنگ‘ کرانے کا فیصلہ

بھارتی ریاست پنجاب کی عدالت نے 2020 میں موٹاپے کا شکار پولیس افسران کو غیرقانونی شراب بیچنے والوں اور منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے سے روک دیا تھا جب کہ گزشتہ سال 2022 میں انڈین جزائر انڈمان و نکوبار کی پولیس نے بھی وزن کم کرنے کے لیے پروگرام متعارف کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں