آپ! فواد چودھری کا نام لینا بھول گئے، حبا فواد کا عمران خان سے شکوہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکوہ کیا ہے کہ آپ! فواد چودھری کا نام لینا بھول گئے ہیں۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ نے یہ شکوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں اس وقت کیا جب سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا خان صاحب! آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کا ذکر کرنا بھول گئے۔

عمران خان نے دوبارہ اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جاری کردہ بیان میں 9 مئی کے واقعات کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کی مذمت اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، یوٹیوبر عمران ریاض خان، شہریار آفریدی، ان کی اہلیہ، ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی سمیت دیگر گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے۔

اندرون خانہ رابطے تیز، عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اہم ملاقات

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ اغوا اور خواتین کے ساتھ ایسا برتاؤ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ہمارے کلچر اور مذہبی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں ہیں، ہمارے حوالے کیے جائیں، وزیر اطلاعات پنجاب

چیئرمین پی ٹی آئی کے جاری کردہ بیان میں فواد چودھری کا نام نہیں تھا جس پر ان کی اہلیہ حبا فواد نے شکوہ کیا اور ٹوئٹر پر ہی بیان دیا۔

حبا فواد نے اپنے بیان میں لکھا کہ یہ مشکل وقت ہے لیکن خان صاحب! ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

واضح رہے کہ فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہیں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں