پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کتنے روز نظر بند رہیں گے ؟


کراچی: سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی کے 263 گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میرس میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی اوریا مقبول جان بھی گرفتار

پولیس کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پولیس پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔


متعلقہ خبریں