ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی عمران خان سے طویل ملاقات، کیا بات ہوئی ؟

اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی رہنما اسد عمر، فواد چودھری، محمد علی، اعجاز چودھری سمیت متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں