لاہور میں تھانہ شادمان پرمشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا، پولیس کی گاڑیاں توڑ دیں، پولیس اہلکار بچنے کیلئے ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کی گرفتاری کے ردعمل میں لاہور کے تھانہ شادمان پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا، اس موقع پر مظاہرین کی بہت بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار انہیں روکنے میں ناکام رہے اور اپنے بچاؤ کے لئے ہوائی فائرنگ کرنے پر مجبور ہو گئے۔
مظاہرین نے تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، تھانے کے باہر موجود دو سپیڈو بسوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی لیکن اس سے قبل کارکن وہاں سے منتشر ہو گئے۔