کینیڈا کا پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں سے متعلق اہم اعلان

Canada Flag

کینیڈا نے لاکھوں افراد کو شہریت دینے کا اعلان کردیا


اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا عمل 60 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن سین فریزز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پاکستانی شہریوں کو مخاطب کیا اور لکھا کہ نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل 802 دن نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا عمل مکمل 60 دن میں مکمل کیا جائے گا اور مسقبل میں اس مدت کو 30 تک کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

کینیڈین وزیر نے کہا کہ ان کی سرکاری ویب سائٹ پر ویزہ درخواست کے مکمل عمل کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کہ حکومت پرانی ویزہ درخواستوں کو عمل مکمل کر رہی ہے جو کورونا وائرس کے دوران سرحد بند ہونے کی وجہ سے رہ گئیں تھیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستانیوں کی عارضی ویزہ درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں