اوٹاوا: کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔
پاکستانی ہنرمندوں کو سعودی عرب جانے سے قبل تربیت فراہم کی جائیگی، ماجد بکر بکر
کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں ہے۔
Attention Pakistani visa applicants 🚨
Visa processing times are not 802 days for new applications. Currently, a complete TRV application from Pakistan will be processed in 60 days, and we expect to hit 30 days in the near future.
— Sean Fraser (@SeanFraserMP) May 4, 2023
کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت ایک مکمل شدہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 60 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پروگرام، ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اجرا ہو گا
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی ویب سائٹ پر ویزہ کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت ان پرانی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کر رہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔
آسٹریلیا، امیگریشن نظام میں تبدیلی کا اعلان، پوائنٹس ٹیسٹ میں ترمیم کا عندیہ
کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزہ کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار تک کردیا ہے۔