سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری

چائے

دنیا میں یہ بات مشہور ہے کہ ترک اور برطانوی شہری سب سے زیادہ چائے پیتے ہیں لیکن آئرش لوگوں نے برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 3 اعشاریہ 16 کلو چائے کی فی کس کھپت کے ساتھ ترکی چائے پینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

چائے کیلئے مشہور برطانیہ کا 1 اعشاریہ 94 کلو کی فی کس کھپت کے ساتھ فہرست میں تیسرا نمبر جبکہ دوسرے نمبر پر آئرلینڈ موجود ہے جس کی فی کس کھپت 2 اعشاریہ 9 کلو ہے۔

2012 میں زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ملک پاکستان کا رواں سال چوتھا نمبر رہا۔ ایران کا پانچواں، روس کا چھٹا اور مراکش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس

فہرست کے مطابق بھارت 0.32 کلو کی فی کس کھپت کے ساتھ 23 ویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں