صرف 3 منٹ کی چہل قدمی بڑی بیماریوں سے چھٹکارا دلاسکتی ہے


ایک تحقیق کے مطابق دن میں ہر آدھے گھنٹے کی نشست کے بعد 3 منٹ کی چہل قدمی انسان کو بڑی بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔

برطانیہ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے مطابق بیٹھ کر کوئی کام کرتے ہوئے وقفہ لے کر ہلکی پھلکی سرگرمی خون میں محدود بلڈ شوگر کی سطح کی مدت میں اضافہ کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق چہل قدمی کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح بہتر رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹائپ 1 ذیابیطس سے متاثر افراد بھی بہتر انداز میں اپنی بلڈ شوگر کو قابو کرسکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کے دل کے دورے اور فالج جیسی پیچیدہ صورتحال میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

نواز شریف کی چہل قدمی پر لندن پولیس کو شکایت

ماہرین نے بتایا ہے کہ اس طریقے پر عمل کرنے سے خون میں گلوکوز کی سطح کم ہونے کے ممکنہ خطرات نہیں ہوتے۔ ایسے خطرات اکثر روایتی سرگرمیوں اور ورزش کے سبب ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ تحقیق 32 افراد پر کی گئی جس کے نتائج برطانیہ میں پروفیشنل کانفرنس 2023 میں پیش کیے گئے۔ اس عمل کے دوران تحقیق میں شریک ہونے والے تمام افراد کو دو ہفتوں تک زیر معائنہ رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں