طالبعلم کو 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش


واشنگٹن: امریکی طالبعلم کو بہترین کارکردگی پر نہ صرف 125 کالجز و جامعات کی جانب سے داخلے کی پیشکش ہوئی بلکہ 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی بھی پیشکش کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طالبعلم ڈنیس برنیس نے ہائی اسکول میں شاندار کامیابی حاصل کی تو انہیں کالجز اور جامعات کی جانب سے داخلوں کی پیشکش آنا شروع ہو گئیں جبکہ مجموعی طور پر 90 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ کی آفر بھی آ گئی جسے ایک ریکارڈ کہا جا رہا ہے۔

نیو اورلینس کے نوجوان طالبعلم ڈنیس برنیس نے تقریبا 200 جامعات و کالجز میں داخلے کی کوشش کی تو 125 اداروں نے انہیں فوری داخلہ دے دیا اور اسکالر شپ کی بھی آفر کر دی گئی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ڈھائی ارب روپے بنتی ہے۔

ڈنیس برنیس کا جی پی اے (گریڈ پوائنٹ ایوریج) 4.98 ہے جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور کریمنل جسٹس میں انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں لاس اینجلس کی نورمیڈے کورمیئر نے 87 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ریکارڈ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں