ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کتنا رعایتی قرض دیا؟ سالانہ رپورٹ جاری


ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک نے ایشیا میں 31.8ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال2022میں پاکستان کو2اعشاریہ6ارب ڈالر کے رعایتی قرضے جاری کئے، کہا گیاکہ فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد عدم توازن کا شکا رہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے1730افراد ہلاک ہوئے، پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے30ارب ڈالرکا نقصان پہنچا،مزید کہاگیاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16ارب ڈالر کے وعدے ہوئے۔


متعلقہ خبریں