فاسٹ باؤلر نے عید کہاں گزاری؟


قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی شاہین آفریدی نے عید الفطر طورخم میں پہاڑی تودے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزاری۔

اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی ادائیگی اور قریبی عزیزوں سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹر طورخم گئے جہاں شاہین آفریدی نے ریسکیو کاموں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے ریسکیو آپریشن کرنے والے اداروں کے رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی و بحالی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی

قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے عید کا دن طورخم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں گزارا، اس افسوسناک واقعہ میں 8 افراد کی موت جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور بڑا مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھاکہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ سیکیورٹی ادارے، رضاکار اور دیگر ریسکیو ادارے گزشتہ پانچ روز سے چوبیس گھنٹے کام کر کے علاقے کو کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کر لیا ہے، اس آپریشن میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں، ایف سی، ریسکیو1122اور سول انتظامیہ نے حصہ لیا۔ پاک فوج کے انجینئرز، اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے8جاں بحق اور 12زخمیوں کو ملبے سے نکالا، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے27ٹرک اور کنٹینرز کو بھی نکال لیا۔


متعلقہ خبریں