شادی کے 27 سال بعد بچے کی پیدائش

بحرین: مردہ قرار دیے گئے بچے تدفین کے دوران زندہ ہو گئے

27 سال کے صبر اور انتظار کے بعد اردن کی ایک خاتون نے درجنوں ناکام کوششوں کے بعد آخر کار اپنے پہلے بچے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کرلی۔ خاتون کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک نادر واقعہ ہے۔

دنیا میں 8 ارب واں بچہ کہاں پیدا ہوا؟

اردنی میڈیا کے مطابق سینئر کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اور آئی وی ایف کے ماہر ڈاکٹر ہلال ابو غوش نے دارالحکومت عمان میں انکشاف کیا کہ مجدولین نامی بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہونے کی 15 کوششوں اور 27 سال کی شادی کے بعد ہوئی۔ یہ اپنی نوعیت کی ایسا پہلا واقعہ ہے۔

ابو غوش نے بتایا کہ یہ ایک عالمی واقعہ اور کامیابی ہے کیونکہ دنیا میں پہلی مرتبہ ایک جوڑے نے شادی کے 27 سال بعد اور عطیہ دہندگان کے بغیر بچے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر کی عمر 55 سال اور بیوی کی عمر 44 سال ہے۔

ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا

ان تمام عوامل کی روشنی میں بچے کی پیدائش کو ایک منفرد طبی کارنامہ سمجھا جارہا ہے کیونکہ شادی کے 27 سال بعد عطیہ دہندگان کے بغیر بچے کی پیدائش کا کوئی کیس سامنے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش کی کامیابی میں نفسیاتی اور سماجی عوامل نے اہم کردار ادا کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں