پاکستان ڈیفالٹ کی سطح پر نہیں پہنچا، آئی ایم ایف


واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی ڈیفالٹ کی سطح پر نہیں پہنچا اور امید ہے وہ اس سطح پر نہیں پہنچے گا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فنڈا اسٹاف ملک کی فنانسنگ گیپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں سے تصدیق حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کے لیے ایک پائیدار پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے اور امید ہے پاکستان آئی ایم ایف کی مالی اعانت سے چلنے والا اپنا جاری پروگرام مکمل کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے، افغان حکومت

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرے میں سب سے آگے ہے۔


متعلقہ خبریں