خوفناک آتشزدگی، 3 ہزار دکانیں جل گئیں


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 ہزار سے زائد دکانیں جل گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ کی 3 بڑی مارکیٹوں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 3 ہزار سے زائد دکانوں کو مکمل طور پر جلا دیا۔ جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

فائر بریگیڈ کی 50 گاڑیوں اور 6 سو فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے اور آگ تیزی سے اطراف کی دکانوں کو بھی اپنی زد میں لیتی رہی۔ جس کے بعد ملکی فوج کو طلب کر لیا گیا جس کے ریسکیو ہیلی کاپٹروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیمیکل چھڑک کر آگ پر قابو پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی کے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

8 گھنٹے کی بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ کے باعث زیادہ تر گودام مکمل طور پر جل گئے جہاں عید کا سامان موجود تھا جس میں کپڑے اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم ابتدائی تفتیش میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ مارکیٹوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔


متعلقہ خبریں