رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدےسےہٹادیاگیا،نوٹیفکیشن جاری۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کیا۔
رجسٹرارسپریم کورٹ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط
اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 2نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے مختلف امور پر بریفنگ دی ، اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کارجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ نے صدرمملکت سےعدالتی اصلاحات بل 2023پر فی الفوردستخط کرنےکامطالبہ بھی کیا۔