سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پروٹوکول کے بغیر پیدل چل کرہی عدالت عظمیٰ آمد ،ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر ہو نے والی ویڈیو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بادی النظر میں ایک عدالتی اہلکار کے ساتھ سڑک پر پیدل چلتے دیکھا گیا ہےجو سکیورٹی اہلکاروں کے پاس سے گزر کر احاطہ عدالت میں چلے گئے ۔
یادرہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان ہائی کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ میں جج مقرر ہونے سے قبل 27 سال تک وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔
Justice Qazi Faez Isa arrives at the Supreme Court without any protocol pic.twitter.com/grTzI6IQG4
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 3, 2023