پاکستانی ڈرائی فروٹ اور مصالحوں کی اسرائیل میں فروخت

پاکستانی ڈرائی فروٹ اور مصالحوں کی اسرائیل میں فروخت

یروشلم: پاکستان کے مصالحے، کھجوریں اور ڈرائی فروٹ اسرائیل کی مارکیٹوں میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

پاکستان نے دفاعی میدان میں اسرائیل، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ بات پاکستانی یہودی شہری فشیل بن خالد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

پاکستانی یہودی شہری فشیل بن خالد نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مصالحہ جات، کھجوریں اور دیگر ڈرائی فروٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے رکھا ہوا ہے۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ کا فلسطینی عوام کے وجود سے انکار

فشیل بن خالد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے فوڈ پروڈکٹس کا پہلا بیج اسرائیل برآمد کیا جس میں مصالحہ جات، کھجوریں اور خشک میوے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں