پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون برطانوی قونصل جنرل تعینات


ٹورنٹو: پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا۔

فوزیہ یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تعیناتی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے جب کسی بھی مسلمان خاتون کو برطانیہ کی جانب سے سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات معلومات نہیں ہیں۔

فوزیہ یونس نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہوتی ہیں انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ کسی کو اپنی طاقت کم نہ کرنے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔

فوزیہ یونس اس وقت پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں