بینک حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کریں گے


کراچی: پاکستان سے حج پر جانے والے زائرین کے لئے اسٹیٹ بینک نے بڑی سہولت دے دی۔

اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ تمام بینک حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی قبول کریں گے۔

اعلامیہ میں تمام بینکوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ 25اور 26 مارچ کو حج درخواستوں کے لئے برانچز کھلی رکھیں۔

وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے یہ سرکلر جاری کیا۔


متعلقہ خبریں