اسلام آباد: ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہونے کا امکان ہے البتہ بھارت سے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ
کھیلوں کی مؤقر ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی اور پی سی بی دونوں ابتدائی تعطل کے بعد ایک حل کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پلان کے تحت دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان سے باہر کسی نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتی ہیں۔
اس ضمن میں ویب سائٹ کے مطابق بیرون ملک مقام کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ہے البتہ متحدہ عرب امارات، عمان، سری لنکا اور برطانیہ پانچ میچوں کی میزبانی کے ممکنہ دعویدار ہیں جن میں سے دو میچز پاکستان اور بھارت کے ہیں۔ ٹورنامنٹ سے متعلق فیصلہ جون میں شیڈول اجلاس میں ہوگا۔
50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز ماہ ستمبر میں ہو گا، پاکستان اور بھارت چھ ملکی ایشیا کپ میں کوالیفائر کے ساتھ ، ایک گروپ میں ہیں جب کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہیں۔
ایشیا کپ، بھارتی وزیر کھیل کا یوٹرن
ایشیا کپ 2022 کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ میں سے دو دو ٹیمیں سپر فور میں جائیں گی اور ان میں سے دو فائنل کھیلیں گی جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچز کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا، فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا دیا تھا۔
ٹورنامنٹ کی میزبانی پر تنازع اس وقت پیدا ہوا تھا جب گذشتہ سال اکتوبر میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم ایونٹ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کسی دوسرے ملک کو دی جائے۔
ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی اور ملک کو ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی ٹیم بھی رواں سال انڈیا میں منعقد ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کا بائیکاٹ کر سکتی ہے۔